بلاگ بنانے کا بنیادی مقصد:- ایک ہی ہے یعنی اپنے دل کی بھڑاس نکالنا، کیونکہ یہ کام نہ صرف صحت کیلئے مفید ہوتا ہے بلکہ دل میں بھی ایک ٹھنڈ سی پڑ جاتی ہے۔ ساتھ ساتھ یہ بھی تسلی رہتی ہے کہ کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں، ایسے ہی ویلے نہیں بیٹھے۔۔۔
اردومیں بلاگ کیوں بنایا:- کیونکہ انگریزی میں اتنی دسترس نہیں کہ کھل کر اپنا ما فی الضمیر بیان کر سکوں :۔) ساتھ ساتھ اردو کیلئے دل میں محبت بھی ہے(بے شک آپ یقین کریں یا نہ کریں)۔۔۔
بلاگ کس بارے میں ہے:ـ یہ تو مجھے خود بھی معلوم نہیں۔ بس جو دل چاہتا ہے لکھ ڈالتا ہوں۔ بلاگ میں آپ کو موضوعات میں تنوع (یا دوسرے لفظوں میں تضاد) ملے گا۔ ایک طرف ادبی یا سائنسی تحریر ہو سکتی ہے اور دوسری طرف ہو سکتا ہے آلو یا ٹماٹر کے نرخ پر بحث کی گئی ہو۔ جو تضاد میرے اندر موجود ہے، یقینا اس نے بلاگ میں بھی امڈ آنا ہے۔
تبصروں کے متعلق پالیسی:- کوئی نہیں۔۔ کیونکہ ہمیں معلوم ہے کسی نے تبصرہ کرنے کی زحمت نہیں کرنی :-) عنوان سے دھوکا کھا کر فیس بک سے کوئی بھولا بھٹکا مسافر یہاں سے گزر جائے یہی بڑی بات ہے۔ ان کی آمد کا پڑھ کر ہم بھی بلاگنگ کی یہ گاڑی آگے کھینچتے رہیں گے کہ "دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے"۔
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔